ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ایف ٹی سی جج دیگر عدالتی افسران کی طرح سینئرٹی کا دعوی نہیں کر سکتے ہیں:عدالت

ایف ٹی سی جج دیگر عدالتی افسران کی طرح سینئرٹی کا دعوی نہیں کر سکتے ہیں:عدالت

Thu, 30 Jun 2016 20:54:49    S.O. News Service

نئی دہلی، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ فاسٹ ٹریک عدالتوں کے پریزائڈنگ افسر کے طور پر مقرر عدالتی افسر ڈائریکٹ بھرتی کیے گئے ججوں کی طرح باقاعدہ ترقی کے حق کا دعوی نہیں کر سکتے کیونکہ ان کی تقرری عارضی نوعیت کی ہوتی ہے۔عدالت عظمی نے یہ بات کچھ عدالتی حکام کی طرف سے دائر اپیل کو مسترد کرنے کے دوران کہی۔ان عدالتی افسران نے اس سلسلے میں آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا۔ان عدالتی افسران کو ترقی دینے یا تبادلے کے ذریعے گریڈ 2دیوانی جج سے ضلع و سیشن جج مقرر کیا گیا تھا۔ہائی کورٹ نے ججوں کی سینئر ٹی کی فہرست کے خلاف ان کی اپیل یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی تھی کہ فاسٹ ٹریک کورٹوں کے ججوں کو ان کی مسلسل طویل ملازمت کی بنیاد پر سنیئرٹی کا فائدہ نہیں دیا جا سکتا۔سپریم کورٹ کے دو فیصلوں کا ذکر کرتے ہوئے جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس شیوکیرتی سنگھ کی بنچ نے کہاکہ یہ بالکل واضح ہے کہ فاسٹ ٹریک عدالتوں میں تقرری عارضی نوعیت کی ہوتی ہے اور نچلی عدالت سے عارضی بنیاد پر ترقی یا تعینات کئے کئے لوگوں کو اس طرح کی تقرری کی بنیاد پر باقاعدہ ترقی کا حق نہیں ملتا۔


Share: